صرف فیضانِ مدینہ میں سُنّتوں کے عامل اسلامی بھائیوں نے غسل دیا بلکہ اس پر تو مجھ سمیت تقریباً سب ہی رشک کر رہے تھے کہ زمانے کے ولی شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت بانی دعوتِ اسلامی ، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ (کراچی) فنائے مسجدمیں نمازِ جنازہ پڑھا نے کے بعد ہاتھ اُٹھا کر دعا فرمائی او ر والد صاحب حاجی شوکت علی عطاری کیمیّت کو دس دس قدم کندھا بھی دیا۔پھروالد صاحب کی میت رات ہی کو حیدرآباد لے جائی گئی اور شبِ جُمُعہ ان کی تدفین عمل میں لائی گئی۔