ہسپتال واپس پہنچے ،وہ اس قدر خوش تھے کہ فون پر لوگوں کو اس بابرکت ملاقات سے متعلق خوشخبریاں سُنائیں۔ رات سورۃ یٰسین شریف کی تلاوت کرنے کے بعد درودِ پاک پڑھتے پڑھتے سو گئے صبح اُٹھ کر غسل کیا۔ اور قراٰن پاک منگواکر کافی دیر تک تلاوت فرماتے رہے۔ نمازِ فجر ادا فرمائی اور دو نفل صلوٰۃ التوبہ بھی ادا کئے اور درودِ پاک کا ورد کرتے ہوئے آپریشن تھیٹر میں داخل ہوئے۔
آپریشن شروع ہونے کے چند گھنٹے بعدڈاکٹر نے تشویش کے عالم میں آکر بتایا کہ آپ کے والد کی حالت نازک ہے دعا کریں ۔ پھر وقتاً فوقتاً آکر ہمیں تشویش کا اظہار کرکے دعا کیلئے کہتے رہے ۔ کم و بیش3:00 بجے ڈاکٹر نے آکر والد صاحب کی وفات کی خبر سنائی۔ میں والدہ اور بہنیں یہ سن کر روپڑے میں نے ایک اسلامی بھائی کے ذریعے امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی بارگاہ میں اطلاع بھجوادی۔ کچھ ہی دیر بعد نگرانِ شوریٰ ہسپتال تشریف لے آئے اور دِلاسادینے کے بعددعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ میں غسل کیلئے ذہن دیا اور فرمایا: میں کوشش کرتا ہوں کہ امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ آپ کے والد کی نمازِ جنازہ پڑھادیں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ والد صاحب حاجی شوکت علی عطاری کو نہ