اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ صحرائے مدینہ با بُ المدینہ کراچی میں دربارِ مشتاق مَرجَعِ خَلائق ہے، اسلامی بھائی دور دور سے آتے اور فیض پاتے ہیں۔ چُنانچِہ ایک اسلامی بھائی نے کچھ اِس طرح تحریر پیش کی، میرے گھر میں'' اُمّید ''سے تھیں۔میڈیکل رَپورٹ کے مطابِق بیٹی کی آمد ہونے والی تھی مگر مجھے'' بیٹے'' کی آرزو تھی کیوں کہ ایک بیٹی پہلے ہی گھر میں موجودتھی۔ میں نے صحرائے مدینہ میں آ کر دربارِ مشتاق علیہ رحمۃ الرّزَّاق میں حاضِری دی اور بارگاہِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ میں دعا مانگی۔ میڈیکل رپورٹ غلط ثابت ہوگئی اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہمارے گھر میں چاند سا چہرہ چمکاتا خوشیوں کے پھول لٹاتامدنی مُنا تشریف لے آیا۔