Brailvi Books

مردہ بول اٹھا
14 - 32
دیکھا گیا ہے اِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اُن کا خاتمہ ایمان پر ہو گا اور وہ مَدَنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے طُفیل جنتُ الفردوس میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس پائیں گے ۔تاہم یہ یاد رہے! کہ اُمَّتی جو خواب دیکھے وہ شرعاً حُجَّت نہیں ہوتا، خواب کی بِشارت کی بنیاد پر کسی کو قَطعی جنّتی نہیں کہا جا سکتا ۔
 (6)عطّار کا پیارا
حاجی محمد مشتاق عطاری علیہ رحمۃالباری جو کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اور دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگراں تھے کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال فرماگئے۔
 (اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّااِلَيہ رَاجِعُوْن)
آخری وقت میں جو اسلامی بھائی ان کے پاس موجود تھے ان کا کہنا ہے کہ رات کے وقت حاجی محمد مشتاق عطاری علیہ رحمۃالباری کی طبیعت بگڑی اور حالت غیر ہونے لگی تو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ میرا رخ قبلے کی سمت کردو ۔ آپ کے حکم کے مطابق آپ کا رخ قبلہ کی جانب کردیا گیا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آنکھیں بند کئے دُرُود و سلام اورکَلِمَہ طَیِّبَہ کا ورد کرنے لگے۔ کافی دیر تک آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسی طرح ذکْر و دُرُود میں مصروف رہے اور بلند آواز سے کَلِمَہ طَیِّبَہ
لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہ
Flag Counter