Brailvi Books

مردہ بول اٹھا
11 - 32
 (5)جواں سال مبلغ
باب الاسلام (سندھ) کے مشہور شہر حیدرآباد کے جواں سال مبلغِ دعوت اسلامی عبدالقادر عطاری علیہ رحمۃ اللہ الباری ہر دم نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے کوشاں رہتے۔ مدنی کام کا اس قدر جذبہ تھا کہ روزانہ مختلف مساجد میں جاجاکر فیضانِ سنت سے6درس دیا کرتے۔ وہ یوں کہ ظہر میں تودو درس دیتے، ایک 1:30بجے والی نماز میں اور،دوسرا 2:00بجے والی جماعت ظہر کے بعد ۔انہیں رمضان المبارک ۱۴۰۸؁ھ میں عمرہ کی سعادت حاصِل ہوئی۔ اور اسی رمضان المبارک کی آخر ی جمعرات دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں دعا کرانے کی سعادت بھی ملی۔ دوسرے دن جمعۃ الوداع تھا، وہ سنتوں بھرے اجتماع کی تشہیر کیلئے گھر سے نکلے، گھر پرعمامہ اور کپڑے نکلواکر رکھے کہ واپسی پرغسل کرکے پہنوں گا۔مگر کم و بیش 11:00بجے روزے کی حالت میں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے جمعۃالوداع کے روز عین عالَمِ شباب میں انتقال فرماگئے۔

عبدالقادر عطاری علیہ رحمۃ اللہ الباریصرف پندرہ دن قبل ہی عمرے کی
Flag Counter