Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
57 - 274
	جب تم ان باتوں پرہمیشگی اختیارکروگےتواللہ عَزَّ وَجَلَّکےحکم سےسرکش نفس تمہارے تابع ہو جائے گا اور تم اس پر قابوپاکر اس کے شر سے محفوظ ہو جاؤ گے۔
تقوٰی کی فضیلت واہمیت:
	جان لوکہ تقوٰی ایک محبوب خزانہ،عزت والی عطا،بڑی غنیمت اورعظیم ملکیت ہے۔ قرآن مجیدمیں غورکروکہ کہیں تقوٰی میں خیروبرکت کوجمع کرنےکاذکرہے،کہیں اس پر عظیم ثواب کی بشارت ہےاورکہیں خوش بختی وسعادت مندی کواس سےجوڑاگیاہے۔ چنانچہ فرامین باری تعالیٰ ہیں:
تقوٰی سے متعلق12فرامین باری تعالیٰ:
(1)…
وَ اِنۡ تَصْبِرُوۡا وَتَتَّقُوۡا فَاِنَّ ذٰلِکَ مِنْ عَزْمِ الۡاُمُوۡرِ ﴿۱۸۶﴾ (پ۴،اٰل عمرٰن:۱۸۶)
ترجمۂ کنزالایمان:اوراگرتم صبرکرواوربچتے رہو تو یہ بڑی ہمت کا کام ہے۔
(2)…
وَ اِنۡ تَصْبِرُوۡا وَتَتَّقُوۡا لَا یَضُرُّکُمْ کَیۡدُہُمْ شَیۡـًٔاؕ(پ۴،اٰل عمرٰن:۱۲۰)
ترجمۂ کنزالایمان :اوراگرتم صبراور پرہیزگاری کیے رہوتوان کاداؤں تمہاراکچھ نہ بگاڑےگا۔
(3)…
اِنَّ اللہَ مَعَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا(پ۱۴،النحل:۱۲۸)
ترجمۂ کنزالایمان:بےشکاللہان کے ساتھ ہے جو ڈرتے ہیں۔
)4(…
وَ مَنۡ یَّـتَّقِ اللہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا ۙ﴿۲﴾		ترجمۂ کنزالایمان:اورجواللہسےڈرےاللہاس