Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
43 - 274
چھوڑآئیں گےاوروہ تمہیں ایسےبھلادیں گےگویاتم نےکبھی انہیں دیکھانہ انہوں نےتمہیں، وہاں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی نہ ہو گا۔ کیا یہ واضح نقصان نہیں کہ جن لوگوں کے ساتھ تم نےتھوڑاعرصہ رہنااورساتھ نبھاہناہےان کی خاطراپنےقیمتی ایام کوضائع کردواوراُساللہ عَزَّ وَجَلَّکی اطاعت وفرمانبرداری ترک کردوجس کی طرف  بالآخرتمہیں لوٹناہےاوروہی ہمیشہ ہمیشہ تمہاراساتھ دینےوالاہے۔اے عاجِز بندے! میری ان باتوں اور نصیحتوں پر غور کرو شاید اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنی مہربانی سے تمہیں راہِ ہدایت دکھائے ، وہی بچانے اور توفیق عطا فرمانے والا ہے۔
تیسری رکاوٹ:شیطان
	عبادت کی راہ میں تیسری رکاوٹ شیطان ہے ۔تمہارا شیطان سے جنگ کرنا اور اس پر سختی کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ  دشمن سے کسی نفع کی امید نہیں ہوتی بلکہ اس سے تو ہلاکت ہی ملتی ہے اور ایسے خطرناک دشمن سے بے خوف یا غافل رہنے کی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: اَلَمْ اَعْہَدْ اِلَیۡکُمْ یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ اَنۡ لَّا تَعْبُدُوا الشَّیۡطٰنَ ۚ اِنَّہٗ لَکُمْ عَدُوٌّ مُّبِیۡنٌ﴿ۙ۶۰﴾(پ۲۳،یسٓ:۶۰)
ترجمۂ کنز الایمان: اے اولادِ آدم کیا میں نے تم سے عہد نہ لیا تھا کہ شیطان کو نہ پوجنا بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
	ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:
اِنَّ الشَّیۡطٰنَ لَکُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوۡہُ عَدُوًّا ؕ(پ۲۲،فاطر:۶)
ترجمۂ کنزالایمان:بےشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم بھی اُسے دشمن سمجھو۔
	ان آیاتِ مبارکہ میں شیطان سے انتہائی درجے تک ڈرایا گیا ہے۔دن ہو یا رات  وہ تو ہر وقت تم سے لڑنے کے لئے تیار بیٹھا ہے  اور اپنی شَیْطَنَت  وخباثت کے تیر تم پر پھینک رہا