Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
42 - 274
(2)…لوگوں سےطمع واُمیدکوختم کرلو،یوں تم آسانی سےان سےکنارہ کش ہوجاؤگے کیونکہ جس چیزکےنفع کی امیداورضررکاخوف نہ ہواس کاہونانہ ہونا برابرہے۔
(3)…تم لوگوں میں رہنےکی آفات پرغورکرو،ان کوہروقت یادرکھواوردل میں دُہراتے رہو۔یوں کہ وہ تمہیں ناپسندیدہ باتیں سنائیں گے اورتمہیں اپنےلئےتکلف وبناوٹ پر اُبھاریں گےتو تمہارےاعمال خراب ہو جائیں گےاوراس پربھی غور کرو کہ اگر انہیں تمہارا کوئی عیب معلوم ہو گیا تو وہ اسے پھیلائیں گے۔
	 جب تم ان تین امورپرکاربندہوجاؤگےتولوگوں سےالگ ہوکرربّعَزَّ  وَجَلَّ کی طرف پھر جاؤ گے اور اس کی عبادت کے لئے گوشہ نشینی اختیار کر لو گےپھر یہ تمہیں اچھی لگنے لگے گی اور تمہیں  بارگاہ الٰہی میں جھکائے رکھے گی کیونکہ اگرتم لوگوں سے میل جول رکھ کر ان کی خواہشات کا حصہ بنو گے تو گناہ گار ہو جاؤ گے اور اپنا آخرت کا معاملہ بگاڑ دو گےاور اگران کی مخالفت کرو گےتوان کی طرف سےاذیت اورزیادتی کا شکار ہو جاؤ گے اور تمہاری دنیاوی زندگی خراب ہو جائے گی۔یہ بھی بعید نہیں کہ وہ تمہیں اپنی دشمنی تک لے جائیں یوں تم ان کے شر میں پھنس جاؤ گے اور اگر ان سے تمہارامیل جول اچھا رہا تو وہ تمہاری عزت اور تعریف  کریں گے یوں تم پر فتنے اور خود پسندی میں مبتلاہونے کا خوف ہے اور اگراس کےبرعکس لوگوں نے تمہاری مذمت اور تحقیر کی تو پھر یہ خوف ہے کہ کبھی تمہیں غم گھیر لےگااورکبھی غَیْرُاللہکی خاطرغصہ کروگے(حالانکہ غصہ محضاللہ عَزَّ وَجَلَّکی خاطرہونا چاہیے) المختصر یہ کہ تعریف اور مذمَّت دونوں ہی ہلاک کرنے والی آفات ہیں۔
ہر کوئی ساتھ چھوڑ دے گا:
	اے بندو!تم یہ بھی یادکروجب لوگ تمہیں قبرکی طرف لےجائیں گےاوروہاں تنہا