Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
123 - 274
 کوئی سبب چاہیے یا صرف قوت؟ میں نے عرض کی: بس قوت مل جائے۔تو میں اسی وقت کھڑا ہو گیا اور بغیر کچھ کھائے بارہ دن گزار دیئے اور مجھے کوئی تکلیف نہ ہوئی۔
	لہٰذا جب بندے کو اسباب میں رُکاوٹ محسوس ہو اور اسے اللہ   عَزَّ وَجَلَّپر توکل بھی ہو تو اسےیقین کرلیناچاہیےکہاللہ عَزَّ وَجَلَّاسےقوت عطافرمادےگا،اب اسےپریشان ہونے کے بجائےاللہ  عَزَّ وَجَلَّکاخوب شکراداکرناچاہیےکیونکہ اس نےاس پراحسان اورلطف وکرم فرمایا کہ اس سےمحنت وکوشش کودورکرکےقوت عطافرمادی اوراسےاپنااصل مقصودبھی حاصل ہوگیااوراللہ  عَزَّ وَجَلَّنے بوجھ اور اسباب کی پریشانی سے اسے نجات بخشی اوربطور کرامت اسے قوت عطا فرمائی اوراس کے حال کو چوپائیوں اور عام لوگوں سے بڑھا کر فرشتوں کے حال سے ملا دیا۔پس تم اس میں غور وفکر کرو اللہ  عَزَّ وَجَلَّنے چاہا تو تمہیں کثیر فائدہ ہو گا۔
	اس فصل میں گفتگوکاسلسلہ خلافِ معمول درازہوگیاہےاس لئےکہ عبادت کے سلسلے میں رزق کامعاملہ بہت اہم اورنازک ہےبلکہ اس پردین ودنیااوربندگی کامدارہےلہٰذا باہمت انسان کوچاہیےکہ  وہ بیان کردہ باتوں پرمضبوطی سےعمل کرےاوراس کےحقوق کی رعایت کرے ورنہ وہ  مقصود سے دور ہی رہے۔ اس معاملے میں بصیرت کے لئے معرفت رکھنے والے علمائےآخرت تمہاری رہنمائی کر سکتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے معاملے کی بنیاد تَوَکُّل عَلَی اللہ پر رکھی، عبادت کے لئے فارغ ہو گئے، مخلوق سے جُدائی اختیار کر لی ، بہت سی کتابیں لکھیں اور بہت ساری نصیحتیں فرما گئے۔ لہٰذا تم پر لازم ہے کہ مکمل کوشش ومجاہدہ کر کے کامیاب لوگوں میں شامل ہو جاؤ۔توفیق دینے والی رب تعالیٰ کی ذات اقدس ہے۔ 
دوسرا عارضہ:ہلاکت خیز خیالات
	اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی عبادت سے روکنے والے عوارض میں سے دوسرا عارضہ  ہلاکت میں