Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
122 - 274
ریت اور مٹی پر گزارہ:
	حضرت سیِّدُناابو معاویہ اَسوَدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدفرماتے ہیں:میں نے دیکھا کہ حضرت سیِّدُنا ابراہیم بن اَدہَمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمنے 20 دن گیلی مٹی کھا کر گزار دیئے۔
	مَکۂ مکرمہ میں حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیکازادِ راہ ختم ہو گیا تو آپ نے 15دن تک ریت پر گزارہ کیا ۔
	حضرت سیِّدُناامام اعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ ایک بارحضرت سیِّدُنا ابراہیم تیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِینےفرمایا:میں نےایک مہینےسےکچھ نہیں کھایا۔میں نے پوچھا: ایک مہینےسے؟ فرمایا: نہیں بلکہ دومہینےسمجھ لو۔اس دوران ایک شخص نے مجھے قسم دے کرانگورکھانےکوکہاتومیں نےخوشےسےچند انگور کھا لئے مگر اس سے پیٹ میں دردہوگیا۔
	حضرت سیِّدُناامام محمدغزالیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِیفرماتےہیں:اس پرحیرت نہ کرو کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّکو ہر شے پر قدرت ہے کیا تم نہیں دیکھتے کہ مریض مہینہ مہینہ کچھ نہیں کھاتا مگرپھربھی زندہ رہتاہےحالانکہ مریض کی حالت اور طبیعت  تندرست کے مقابلے میں بہت کمزور ہوتی ہے۔پھر یہ کہ اگر کوئی شخص بھوکا مر جائے تو  یہ اُس کی موت کا وقت تھا جو آپہنچاجیسا کہ بعض لوگ پیٹ بھرنے اور زیادہ کھانے سے مر جاتے ہیں۔
سبب چاہیے یا قوت؟
	حضرت سیِّدُناابوسعیدخرازعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارنےفرمایا:غذاکےمعاملےمیںاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ میرا حال یہ تھا کہ وہ ہر تین دن میں مجھے کہیں نہ کہیں سے کھلا دیتا تھا،ایک مرتبہ میں ایک جنگل میں داخل ہوا اور تین دن بھی گزر گئے مگر مجھے کھانا نہ ملا جب چوتھا دن آیا تو مجھےکچھ کمزروی محسوس ہوئی اورمیں وہیں بیٹھ گیااتنےمیں غیب سےآوازآئی:اےابو سعید!