Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
118 - 274
ڈال دیں گےجیساغفلت ودھوکے کے شکاروں کو ڈالتے ہیں ، بے شک اس میں عقل مندوں کے لئےضرور نصیحت ہے۔
	یونہی تمہیں یہ بھی معلوم ہو جائے کہ رزق کے معاملے میں توکل انتہائی کوشش اور مجاہدے ہی سے ممکن ہے ۔وہ بزرگان دین بھی تمہاری طرح خون، گوشت اور روح سے بنے ہوئے تھے بلکہ جسمانی طور پر تم سے زیادہ لاغر اور کمزور ہڈیوں والے تھے مگر ان میں علم کی قوت، یقین کا نور اور دین کے معاملے میں بلند ہمتی تھی،لہٰذا وہ سخت مجاہدے اور ریاضتیں کرتے ہوئے ان بلند مقامات پر فائز ہوئے۔’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہم پر رحم فرمائے! ذرا خود کو بھی دیکھو اور اس سخت بیماری کی کوئی دوا کرو،’’اللہ عَزَّوَجَلَّ نے چاہا تو فلاح پاجاؤ گے۔
کچھ اثر انگیز نکات
	یہاں چند نکتے ہیں کہ اگر تم انہیں یاد رکھو گے تو یہ دل پر اثرکریں گے اور رزق کے معاملے میں توکل  کے لئے تمہیں کافی ہوں گے اوراگر تم نے ان میں غوروخوض کیا اور ان پرعمل کیا تو یہ واضح حق کی طرف تمہاری راہ نمائی کریں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اورتوفیق دینے والا’’اللہ  عَزَّ وَجَلَّ ہی ہے ۔
بے چینی وبے قراری کیوں؟
	پہلا نکتہ:تم جان لو کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّنے قرآن کریم میں تمہارے رزق کی ضمانت اور