Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
106 - 274
	لوگوں پر جنہیں  اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسموں کا بھی یقین نہیں ۔
	جب یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی:
فَوَ رَبِّ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِنَّہٗ لَحَقٌّ(پ۲۶،الذٰریٰت:۲۳)
ترجمۂ کنز الایمان:توآسمان اورزمین کے رب کی قسم بے شک یہ قرآن حق ہے۔
	توفرشتوں نےکہا:بنی آدم کے لئےہلاکت ہو انہوں نے اپنےربّعَزَّ  وَجَلَّ کو ناراض کیا حتّٰی کہ اس نے انہیں رزق دینے پر قسم ارشاد فرمائی۔
عبادت کب قبول ہوگی ؟
	حضرت سیِّدُنااویس قرنیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِینےفرمایا:اگرتواللہ  عَزَّ وَجَلَّکی عبادت زمین وآسمان والوں جتنی بھی کرلےپھربھی تجھ سےقبول نہیں کی جائےگی حتّٰی کہ تواس کی تصدیق کرے۔ پوچھا گیا:تصدیق سے کیا مراد ہے؟ فرمایا:اللہ عَزَّ وَجَلَّنے تیرے رزق کا جو ذمہ لیا ہے تو اس پر ایمان رکھے اور تیرا جسم اس کی عبادت کے لئے فارغ ہو۔
شک میں مبتلا دل:
	حضرت سیِّدُناہرم بن حیانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّاننےحضرت سیِّدُنااویس قرنیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیسےپوچھا: آپ مجھے کس جگہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں؟آپ نے اپنے ہاتھ سےملک شام کی طرف اشارہ کیا ۔ انہوں نے پوچھا: وہاں گزربسرکیسےہوگی؟فرمایا:افسوس ہےان دلوں پر جو شک میں مبتلا ہوگئے اب انہیں کوئی نصیحت فائدہ نہیں دیتی۔
998چہرے قبلے سے پھر گئے:
	ایک کفن چورنوجوان نےحضرت سیِّدُناابویزیدبسطامیقُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِیکے ہاتھ پر توبہ کی توآپ نےاس سےاُس کامعاملہ دریافت کیا تواس نےکہا:میں نےایک ہزارقبریں کھودی