Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
84 - 85
اپنے یہاں کے مدنی انعامات کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیں ۔ان شاء اللہ عزوجل! ہماری زندگی میں حیرت انگیز طور پر مدنی انقلاب برپا ہوگا ۔
    دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے لئے عاشقان ِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے بے شمار مدنی قافلے 12 ماہ ،30 دن ، 12 دن اور 3 دن کے لئے شہر بہ شہر گاؤں بہ گاؤں سفر کرتے رہتے ہیں ، آپ بھی راہِ خدا عزوجل میں سفر کرکے اپنی آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھا کیجئے ۔ اپنی روزمرہ کی دنیاوی مصروفیات ترک کرکے اپنے گھر والوں اور دوستوں کی صحبت چھوڑ کر جب ہم ان مدنی قافلوں میں سفر کریں گے تو ان مدنی قافلوں میں سفر کے دوران ہمیں اپنے طرزِزندگی پر دیانت دارانہ غوروفکر کا موقع میسر آئے گا ،اپنی آخرت کو بہتر سے بہتر بنانے کی خواہش دل میں پیدا ہوگی، جس کے نتیجے میں اب تک کئے جانے والے گناہوں کے ارتکاب پر ندامت محسوس ہوگی ،ان گناہوں کی ملنے والی سزاؤں کا تصور کر کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے ،دوسری طرف اپنی ناتوانی وبے کسی کا احساس دامن گیر ہوگااوراگر دل زندہ ہوا توخوفِ خدا عزوجل کے سبب آنکھوں سے بے اختیار آنسوچھلک کر رخساروں پر بہنے لگیں گے۔
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ان مدنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ زبان سے درود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قرآن ،حمد ِ
Flag Counter