Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
83 - 85
گئے ،تفریح کی خاطر ٹُوَر پر جانے کے عادی راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے بن گئے ، ''کھاؤ،پیو اور جان بناؤ ''کے نعرے کو اپنی زندگی کا محور قرار دینے والے اس مدنی مقصد کو اپنانے والے بن گئے کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ ان شاء اللہ عزوجل ''
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!    اگر آپ ابھی تک دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ ماحول سے دور ہیں تو مدنی مشورہ ہے کہ آج ہی اس مدنی ماحول سے ہمیشہ کے لئے وابستہ ہوجائیں۔ اس وابستگی کے نتیجے میں ہمیں دنیا وآخرت کی ڈھیروں برکتیں نصیب ہونگی ۔ ان شاء اللہ عزوجل
مدینہ: دعوتِ اسلامی کی بہاروں کے بارے میں تفصیلی طور پر جاننے کے لئے ،''خوش نصیب میاں بیوی''،'' کافر خاندان کا قبولِ اسلام ''،''بھیانک حادثہ''،''دعوت اسلامی کی بہاریں حصہ اول ،دوم'' نامی رسالوں کاضرور مطالعہ فرمائیں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
    الحمدللہ عزوجل !بانیٔ دعوتِ اسلامی،شیخ طریقت، امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی نے اسلامی بھائیوں کو اپنے شب وروز شریعت کے مطابق گزارنے کے لئے72 طَلَبہ کو 92اور اسلامی بہنوں کو 63 مدنی انعامات عطا فرمائے ہیں ۔ہمیں چاہے کہ ان انعامات پر عمل کریں اور باکردار مسلمان بننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے مدنی انعامات کا رسالہ حاصل کریں اورروزانہ فکرمدینہ یعنی اپنے محاسبے کے ذریعے رسالہ پر کر کے ہر مدنی یعنی قمری ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر
Flag Counter