دعوت اسلامی کے بانی اور امیر ،شیخِ طریقت، امیرِا ہلسنت، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ سے کون واقف نہیں۔آپ دامت برکاتہم العالیہ وہ یادگار سَلَف شخصیت ہیں جو کثیرُ الکرامت بُزُرگ ہونے کے ساتھ ساتھ احکاماتِ الٰہیہ کی بجا آوری اور سُنَنِ نَبَویّہ کی پیروی کرنے اورکروانے کی بھی روشن نظیر ہیں ۔ آپ اپنے بیانات ، تحریری رسائل، ملفوظات اورمکتوبات کے ذریعے اپنے متعلقین ودیگر مسلمانوں کو اِصلاح اعمال وعقائد کی تلقین فرماتے رہتے ہیں ۔ آپ کے قابلِ تقلید مثالی کردار ، اورتابع ِشریعت بے لاگ گُفتار نے ساری دنیا میں لاکھوں مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا کردیا ہے ۔