| مفتی دعوتِ اسلامی |
کے پاس جاکر ملاقات کی ، اپنا خواب بھی سنایا، انہوں نے مجھ پر کافی شفقت کی اور مدنی قافلے میں سفر وغیرہ کی اچھی اچھی نیتیں کروائیں ۔ اورمیں نے مدنی قافلوں میں سفر کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول میں شمولیت کی نیت کا بھی اظہار کیا۔''
(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ علیہ وسلم)
(4)ایک اسلامی بہن کا بیان ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ جنت کا منظرہے اور جنت کو سجایا جارہا ہے ۔ میں نے کسی سے دریافت کیا کہ یہ کیوں سجائی جارہی ہے تو اس نے جواب دیا کہ یہاں فاروق مدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی تشریف لانے والے ہیں ۔ پھر میں نے دوبارہ دیکھا کہ جنت کے حسین نظارے ہیں اور مفتی فاروق صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرشتوں کے جھرمٹ میں جھُولا جھول رہے ہیں ۔
(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
مَدَ نی گزارش
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !
الحمدللہ عزوجل ! مفتئ دعوتِ اسلامی الحاج الحافظ محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کا اعلیٰ مثالی کردار اِن کے مرشد ِ کامل ،شیخِ طریقت، امیرِاہلِسنت، بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی مدنی تربیت کا نتیجہ ہے ۔ اس لئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ذات سے متعلق کی جانے والی تمام تعریفوں کے مرجع در اصل امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ ہیں ۔ جس کا اعتراف خود مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ الباری