Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
78 - 85
اسلامی بھائی نے بتایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ مسجدِ نبوی شریف کے سُہانے نظارے ہیں ۔ امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی ، حاجی مشتاق عطاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ، مفتی فاروق عطاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور نگرانِ شورٰی موجود ہیں ۔ امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی، حاجی مشتاق عطاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے دریافت فرما رہے ہیں کہ آپ کے بعد تو ہم نے حاجی عمران کو نگران بنایا تھا اب مفتی فاروق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی جگہ کس کو ذمہ داری دیں ۔
 (اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
    (3)ایک نوجوان کا بیان اپنے انداز میں پیش کیا جاتاہے ۔ ''میں ۱۸ محرم الحرام ۱۴۲۷ھ بروز ہفتہ صبح کے وقت دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ سے کچھ فاصلے سے گزر رہا تھا کہ میں نے سریلی آواز میں نعت شریف کی آواز سنی۔ اس آواز کی سمت چلتاہوا فیضان مدینہ کے قریب آپہنچا تو وہیں سے ٹیپ ریکارڈر پر مرحوم حاجی مشتاق عطاری رحمۃ اللہ علیہ کی نعتیں چلائی جارہی تھیں ۔ وہاں سبز عمامہ والوں کی کافی بھیڑدیکھ کر معلومات کیں توپتا چلا کہ مفتی محمد فاروق نامی ، رکن مرکزی مجلس شوری کی فوتگی ہوگئی ہے ۔ میں فیضان مدینہ میں داخل ہوگیا فنائے مسجد ہی میں مرحوم کا جسد خاکی رکھا ہوا تھا اورآخری دیدار کیلئے لمبی قطار لگی ہوئی تھی۔ میں بھی اس قطار میں کھڑا ہوگیا اوراپنی باری پر میں نے مرحوم کا دیدار کیا ، کچھ دیر کے بعد نماز جنازہ ہوئی میں اس میں بھی شریک
Flag Counter