نہیں سکتے،اگر لگائیں بھی توروشنی نہیں ہوسکتی،اے اللہ عزوجل!اپنے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے نُور سے ہمارے حاجی فاروق کی قبر کو جگمگادے، تجھے نور والے محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا واسطہ، بیچ ارے کی قبر نُور سے بھردے ، اے ربِّ بے نیاز! تیری خفیہ تدبیر کس کے بارے میں کیا ہے کوئی نہیں جانتا، اے اللہ عزوجل!میرا کیا ہوگا ! اے اللہ عزوجل!تو بیچ ارے کی قبر کو رحمت و رِضوان کے پھولوں سے ڈھک دے،اے مالک رحم کردے، کرم کردے، یاارحم الراحمین ! میرا فاروق میرا مدنی بیٹا تیری رحمت کے سپرد ہے ، یااللہ عزوجل! میں اس سے آخری سانس تک راضی تھا،(تُو بھی اس سے راضی ہوجا) یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ! میں اس سے راضی تھا ،آپ بھی راضی ہوجائیں ،یا غوث اعظم رضی اللہ عنہ ! میں اس سے راضی ہوں میرے فاروق سے آپ بھی راضی ہوجائيں اس پر بھی اور میرے مشتاق پر بھی کرم ہوجائے ،یا اللہ عزوجل ! میں مشتاق سے بھی راضی ہوں (تُو بھی اس سے راضی ہوجا)،یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم! میں مشتاق سے بھی راضی ہوں، (آپ بھی اس سے راضی ہوجائیں) یا غوث اعظم رضی اللہ عنہ !میں مشتاق سے بھی راضی ہوں، (آپ بھی اس سے راضی ہوجائیں)میں ہر دعوت اسلامی والے سے' دعوت اسلامی کا کام استقامت سے کرنے والوں سے راضی ہوں ، اے اللہ عزوجل! دعوت اسلامی کے مبلغین کے صدقے مجھ سے راضی ہوجا ، اے اللہ عزوجل! میرے جامعاتُ المدینہ کے طلبہ کے صدقے مجھ سے راضی ہوجا ، اے اللہ عزوجل! علمائے اہلسنت کے صدقے میں مجھ سے راضی ہوجا ،