Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
71 - 85
عفو کر اور سدا کیلئے راضی ہو جا 		گر کرم کردے تو میں شا درہوں گا یا رب

گرتُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی 		ہائے میں نارِ جہنَّم میں جلوں گا یا ر ب
یا اللہ عزوجل ! میرے مشتاق اور فاروق سے ہمیشہ کیلئے راضی ہوجا،اے اللہ عزوجل! ان دونوں کی قبرو ں کو نور سے بھر دے ، اے اللہ عزوجل! نور ِحبیب کے جلووں سے ان دونوں کی قبریں آباد کر دے،ان دونوں کے صدقے میں مجھ غریب سے بھی راضی ہوجا ،ہمیں تو بہ پر استقامت نصیب کردے ، ہمیں گناہوں سے بچالے مولا ، ہم سب کو مدنی انعامات کاعامل بنادے ، ہم سب کو مخلص عاشق رسول بنادے ،ایک غریبُ الوطن بیچ ارہ کوئی مسافر بھی یہاں (یعنی صحرائے مدینہ میں بہت پہلے سے)مدفون ہے، اے اللہ عزوجل! اس پر کرم کردے ، اس کی بخشش کردے،یا اللہ عزوجل ! اس کے بھی درجے بلند کردے، الہ العالمین !ہم سب کو مدینے میں زیر گنبد ِخضراء جلوۂ محبوب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم میں شہادت نصیب فرمادے، جنت البقیع میں مدفن اور جنت الفردوس میں ہمیں،حاجی فاروق ، حاجی مشتاق اور ہر دعوت اسلامی والے اور ہر دعوت اسلامی والی کومدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پڑوس نصیب فرمادے ، یا اللہ عزوجل !ہمیں تو مانگنا بھی نہیں آتا ، جو ہم نے مانگا وہ بھی عطا کردے اور جو نہیں مانگا وہ بھی عطا کردے ،الہ العالمین ہم حساب کے قابل نہیں ہيں، تُو ہمیں بے حساب بخش دے، یا اللہ عزوجل! پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم، انبیاء
Flag Counter