کہ میں دعوت اسلامی والا ہوں لیکن جب موقع ملے تو دعوت اسلامی کو نقصان پہنچائے، اس کی کاٹ کرے بلکہ جو واقعی دل و جان سے دعوت اسلامی والا ہے مجھے(تو) اس سے پیار ہے ، میں دعوت اسلامی کا ہوں اورمجھے دعوت اسلامی والوں سے پیار ہے ، جو میرے ہیں ،(وہ سن لیں کہ) میری دعوت اسلامی کو کبھی بھی نہ چھوڑنا ۔ یہ میری وصیت ہے ، کچھ بھی ہوجائے ، آپ کو کسی ذمہ دار سے کیسا ہی اِخْتِلَافْ ہوجائے ،دعوت اسلامی کو مت چھوڑنا ، ان شاء اللہ عزوجل ! ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہوں گی، ہم خطاکار انسان ہیں بھول کرجاتے ہیں ،میں بھی بھُولوں سے مُبرّا نہیں، بیچارے مرکزی مجلس شوری والے بھی خطائیں کرتے ہونگے ، مُبَلِّغین بھی غَلَطیاں کرتے ہونگے ، ہمیں چاہے کہ پیار محبت سے ایک دوسرے کی اِصْلَاح کرتے رہیں بس کبھی بھی دعوتِ اسلامی کو مت چھوڑنا، اِس تحریک کو چلاتے رَہنا اور یہ ذِہن بنائے رہیں کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ، ان شاء اللہ عزوجل ۔''