تک تلاوت کی۔اس کے بعد شہزادۂ عطارمولانا ابواُسَیداحمد عبید رضا العطاری المدنی سلمہ الغنی نے سورۂ بقرہ
سے ختم سورت تک تلاوت کی ۔
دعوتِ اسلامی ہر گز مت چھوڑئیے!
تدفین کے بعد امیرِ اہل سنت بانی دعوتِ اسلامی مدظلہ العالی نے وہاں پر موجود اسلامی بھائیو ں کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وفادار رہنے کی کچھ اس طرح سے تاکید کی :
''آپ کی کسی ذمّہ دارِ دعوتِ اسلامی سے خواہ کیسی ہی ناراضگی ہوجائے ، دعوتِاسلامی سے ناراض نہ ہوا کریں ، چاہے مجھ سے ناراضگی ہوجائے ، نگران شوری سے ہوجائے، بے شک مرکزی مجلس ِشوریٰ سے ناراضگی ہوجائے لیکن دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے ہردم وابستہ رہے اور عملی طور پردعوتِ اسلامی کا مدنی کام بھی کرتے رہے، ان شاء اللہ تعالیٰ !قبر میں بھی آرام نصیب ہوگا ،حشر میں بھی کامیابی نصیب ہوگی ان شاء اللہ تعالیٰ ۔ الحمد للہ عزوجل !دعوتِ اسلامی ہمارے مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی غلامی کرنے والوں کی تحریک ہے ۔ الحمد للہ عزوجل ! مجھے دعوت اسلامی سے پیار ہے اور دعوت اسلامی والوں سے بھی پیار ہے ۔ (دعوتِ اسلامی والے سے میری مراد یہ نہیں کہ) جو زبان سے تو یہ دعویٰ کرے