ہم سب کو مدینہ منورہ میں زیر گنبد خضراء محبوب کے جلووں میں شہادت نصیب کردے ، جَنَّتُ الْبَقِیْع میں مَدْفَنْ اور جَنَّتُ الْفِرْدَوْس میں اپنے پیارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا پڑوس عطا کردے ، اِلٰہ الْعَالَمِیْن !میرے فاروق کو بھی محبوب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا جنّت میں پڑوس دے دے ، یا اللہ عزوجل !ان کے گھر والوں کو انکے دوستوں کو اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کو صبر
جمیل عطا کردے اور اس صبر پر اجر عطا فرما، اِلٰہَ العالمین! انکے گھر والوں کو شکوہ و شکایت سے بچانا ، صَبْرْ صبر اور صبر عطا فرما نا، اے اللہ عزوجل! انکی زبان سے تجھے ناراض کرنے والا کوئی بھی کلمہ نہ نکلے ، اے اللہ عزوجل! ہمارا اس بات پر ایمان ہے کہ ہم سب کو مرنا ہے مگرہم بندے ہیں اس لئے روتے ہیں' اے اللہ عزوجل! ہمیں گِرْیَۂ رحمت نصیب کردے ، اے اللہ عزوجل!اُس گریۂ رحمت کا واسطہ جو تيرے پیارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اپنے شہزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات پر کیا تھا، ان پاکیزہ مُقَدَّس آنسوؤں کا واسطہ ہمیں حقیقی معنوں میں صبر اور ایسا صبر عطا فرما جو تجھے پسند ہو مولا عزوجل!پور ی اُمّت کی بخشش کردے مولا عزوجل!ایمان کی سلامتی عطا فرمادے ،ایمان کی قدر نصیب کردے ، عمل صالح نصیب کردے ،