مولا عزوجل!مرحوم کی قبر کو تا حد ِ نظر وسیع فرما ،اے اللہ عزوجل !میرے فاروق پہ کوئی تکلیف نہ آئے ، اے اللہ عزوجل! میرے فاروق کے سارے گناہ معاف کردے ، ا ے اللہ عزوجل! میرے فاروق کو قبر میں وحشت نہ ہو ، گھبراہٹ نہ ہو ، تنگی نہ ہو ،اے اللہ عزوجل! میرے فاروق کو اپنے پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے جلووں میں گم کردینا ، یا اللہ عزوجل! پیارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے رُخ ِروشن کا واسطہ میرے فاروق کی قبر کو روشن کردے ، اے اللہ عزوجل!میرے فاروق کو بخش دے ، تجھے تیرے پیارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا واسطہ ،مُرْسَلِیْن کا واسطہ ، صحابہ کا واسطہ ، تَابِعِیْن کا واسطہ ، سَیِّدُ الشُّہَدَاء امام حسین کا واسطہ ، سیدناعبّاس علمدار کا واسطہ ، علی اکبرو علی اصغر کا واسطہ، کربلا کے ہر شہید و اَسیر (رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین)کا واسطہ میرے فاروق کی قبر کو جنت کا باغ بنا دے،اے اللہ عزوجل!یہ عالِم تھے، انہو ں نے تير ے دین کی جوخدمت کی،اُسے قبول کرلے ،اے مولاعزوجل! یہ بے چارے بھری جوانی میں ہم سے رخصت ہوگئے ، اے رحمت والے مولاعزوجل !تيری رحمت کے حوالے ، اے اللہ عزوجل! تیری رحمت کے حوالے ، اے اللہ عزوجل! تیری رحمت کے حوالے ، مولاعزوجل! میرے غوث پاک(رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کا واسطہ میرے فاروق پر کرم کردے، میرے اعلیٰ حضرت' امام احمد رضاخان(علیہ رحمۃ الرحمن) کا واسطہ، میر ے پیر و مرشد سیدی قُطْبِ مدینہ (ضیاء الدین مدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی )کا واسطہ میرے فاروق پر کرم کردے ، انہیں رحمتوں کے سائے تلے جگہ دے دے ، انکی قبر پر رحمتوں کا سائبان کھڑا ہوجائے ، اے اللہ عزوجل! ان کے فُیُوْض و بَرَکَات قیامت تک جاری رہیں ، اے اللہ عزوجل! سب کو ایمان کی سلامتی نصیب کردے ،