Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
62 - 85
علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے آپ کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور اس کے بعد ایسی رِقَّتْ انگیز دعا کی کہ حاضِرین اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے ، اُس رقّت انگیز دعا کے الفاظ کچھ یوں تھے :
نَمازِ جنازہ کے بعد کی رقّت انگیز دُعاء
 اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ، وَالصَّلٰوۃُ وَ السَّلاَمُ عَلَی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ،

اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ
    یا ر بَّ الْمصطفیٰ جل جلالہ ! ہم سب کے گناہوں کو معاف فرما ، یا اللہ عزوجل! ہم سب کی مَغْفِرَتْ فرما ، پیارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ساری امّت کی مغفرت فرما ۔ اے اللہ عزوجل! مرحوم مفتی محمد فا روق رحمۃ اللہ علیہ کی مغفرت فرما ،یا اللہ عزوجل! عنقریب قبر کی تنہائیوں میں انہیں تنہاچھوڑ دیا جائے گا ،اے اللہ عزوجل!ہمارے حاجی فاروق کی قبر پر رحمت و رِضوان کے پھول برسا، یا اللہ عزوجل!قبر کی وَحْشَتْ اور تنگی کو دُور فرما ، ان کو قبر میں امن نصیب فرما ، یااللہ عزوجل! قبر مُجْرِمَوں کو اس طرح دباتی ہے کہ پسلیاں ٹوٹ کر ایک دوسرے میں پیوست ہوجاتی ہیں،لیکن تیرے نیک بندوں کو اس طرح دباتی ہے جیسے ماں اپنے بچھڑے ہوئے لال کو سينے سے چمٹا لیتی ہے' اے اللہ عزوجل! ہم تجھ سے رحم کی درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے فاروق بھائی کو قبر اسی طرح دبائے جس طرح ماں اپنے بچھڑے ہوئے لعل کو شفقت سے مامتا بھری گود میں چھپالیتی ہے، اپنے سینے سے چمٹا لیتی ہے ،اے
Flag Counter