| مفتی دعوتِ اسلامی |
فون آپ کے ساتھ مُقِیْم اسلامی بھائی نے وُصول (Receive)کیا اور اُس نے امیرِ اہل سنت مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کو فوراً نہ بتایا بلکہ جب اطمینان سے رات کے کھانے اور چائے سے فارغ ہوچکے تب اسلامی بھائی کے لب وا ہوئے اور اُن کی آنکھوں سے رُکے ہوئے اَشْکْ بہہ نکلے، انہوں نے رو رو کر مفتئ دعوتِ اسلامی کی رِحْلَتْ کی خبرِ وحشت اثر امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کوسنائی۔ اپنے مَدَنی بیٹے کی دنیا سے رخصتی کی درد انگیز خبر ملنے پر بانئ دعوتِ اسلامی مدظلہ العالی بھی صدمے سے نڈھال نظر آنے لگے اور رقّتِ قلبی کی وجہ سے آپ کی چشمانِ مبارکہ میں آنسوؤں کے ستارے جھِلْمِلَانے لگے۔
آپ مدظلہ العالی بذریعہ ہوائی جہاز رات تقریباً 3:15بجے باب المدینہ کراچی پَہُنچ گئے اور ائیرپورٹ سے تقریباً 3:45بجے پر سیدھے فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی تشریف لے آئے اوراپنے مدنی بیٹے مفتئ دعوتِ اسلامی حاجی فاروق عطاری علیہ رحمۃ الباری کو اپنی قُربَتْ کا شَرف بخشا اور ان کے لئے دُعا بھی کی ۔
مفتئ دعوتِ اسلامی علیہ الرحمۃ کی نمازِ جنازہ
مفتئ دعوتِ اسلامی حافظ محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کی نمازِجنازہ صُبْح تقریباً 10:30بجے دعوتِ اسلامی کے عَالَمی مَدَنی مرکز فیضان ِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ادا کی گئی ۔ آپ علیہ الرحمۃ کی سعادتیں اس وقت اپنے عروج پر پہنچیں جب آپ کے مُرْشِد ِ کریم،زمانے کے ولی، شیخ ِطریقت ، امیر اہل سنت ، بانئ دعوتِ اسلامی حضرت