| مفتی دعوتِ اسلامی |
کے لئے ان کے گھر سے فیضان مدینہ لایا گیا تو اس دوران نعت خوانی جاری تھی اور زائرین زِیارت سے مُسْتَفِیْض ہورہے تھے ، جب نعت خواں اسلامی بھائی نے '' کعبے کے بَدْرُ الدُّجٰی تم پہ کروڑوں دُرُود'' پڑھنا شروع کیا تو اس دوران میں مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے بہت قریب تھا اوربغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل ان کے چہرۂ مبارَک کی زِیارت کئے جارہا تھا۔ اچانک ایک شعر پر مجھے مفتی صاحب علیہ الرحمۃ کے ہونٹوں کی جُنْبِش محسوس ہوئی لیکن میں نے اسے محض اپنا گمان سمجھا کہ ہوسکتا ہے یہ میری نظر کی خطاہو لیکن بعد میں اسی طرح ہونٹوں کے ہلنے کے بارے میں ایک اور اسلامی بھائی نے بھی بتایا ، اس کے علاوہ بھی کم از کم دو اسلامی بھائیوں نے اس کی تصدیق کی ۔
(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي ا للہ عليہ وسلم )
بانئ دعوتِ اسلامی( مدظلہ العالی) کی آمد
مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے وِصال کے وقت شیخ ِطریقت ، امیر اہل سنت، بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اِسلامی کتابوں کے تحریری کام کے سلسلے میں ملک سے باہر تھے کیونکہ پاکستان میں موجود ہونے کی صورت میں خَلْقت کا آپ کی طرف اس قدر رُجوع ہوتا ہے کہ آپ یکسوئی سے تحریری کام نہیں کر پاتے۔رات آٹھ بجے کے بعد امیرِاہل سنت مدظلہ العالی کو مفتئ دعوتِ اسلامی علیہ الرحمۃ کے اِنْتِقَال کی اِطِّلاع دی گئی ۔دراصل بابُ المدینہ سے جانے والا