Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
59 - 85
یعنی یاد رکھ! جب دنیا میں آیا تھا تو تُو رو رہا تھا اور لوگ مسکرا رہے تھے ، اس طرح کی زندگی بسر کر کہ تیری موت کے وقت لوگ رو رہے ہوں اور تُو مسکرا رہا ہو۔
 (شجرۂ عطاریہ، ص۳۰مکتبۃ المدینہ)
 (اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلي ا للہ عليہ وسلم )
نعت خوانی کے دوران ہونٹوں کی جُنبِش
    غسل دئيے جانے کے بعد اسلامی بھائیوں نے مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے گرد جمع ہو کر نعت خوانی شروع کردی ۔تخَصُّصْ فِی الْفِقْہ (مفتی کورس )کے سالِ دُوُم کے ایک طالبُ العِلْم کا بیان ہے کہ میں نے دیکھا کہ نعت خوانی کے دوران استاذِ محترم مفتئ دعوتِ اسلامی الحاج مولانا محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے لب ہائے مبارَکہ بھی جُنبِش کررہے تھے ۔
    رات تقریباً 1:00بجے آپ کے جَسَدِ مبارک کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ بابُ المدینہ کراچی لایا گیا ۔ جہاں اسلامی بھائیوں نے آپ کے اردگرد جمع ہوکر نعت خوانی کی ، تلاوتِ قرآن اور ذکرودُرود کا بھی سِلْسِلَہ رہا ۔
            ہونٹ ہلنے لگے
جَامِعَۃُ المدینہ فیضان مدینہ بابُ المدینہ کے ایک طالب علم کا بیان ہے کہ
    ''اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ! جب رات کے وقت مفتئ دعوتِ اسلامی حاجی محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کا جسدِمبارک اسلامی بھائیوں کو زِیارت کروانے
Flag Counter