| مفتی دعوتِ اسلامی |
ان کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا تو وہ خود نیچے تشریف لائیں اور دیکھا کہ مفتئ دعوتِ اسلامی علیہ الرحمۃ بے حِس وحرکت پڑے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے فوراً ان کے بڑے بھائی کو فون کیا ۔ وہ فوراً گھر پہنچے اور مفتئ دعوتِ اسلامی علیہ الرحمۃ کو لے کر ہسپتال کی طرف روانہ ہوگئے ۔ وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے آپ علیہ الرحمۃ کا طِبّی معائنہ کیا اور بتایا کہ یہ توحرکتِ قَلْب بند ہونے کی وجہ سے تقریباً دوگھنٹے پہلے ہی داعئ اجل کو لَبَّیْک کہہ چکے ہیں ۔ ''
(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي ا للہ عليہ وسلم )
اِیْصَالِ ثواب کا آغاز
آپ کے گھر کے باہر جمع ہونے والے اسلامی بھائی تِلاوتِ قرآن اور ذکر و دُرُود میں مشغول تھے اور یوں آپ کو ایصال ثواب کا سلسلہ دَفْن ہونے سے پہلے ہی شروع ہوگیا ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِکَ
تختۂ غُسل پر مُسکراہٹ
رات تقریباً 10:00بجے مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو غُسل دیا گیا ۔ آپ کوغُسل دینے والے اسلامی بھائیوں کا بیان ہے کہ ہم نے جاگتی آنکھوں سے دیکھا کہ مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ دورانِ غسل مسکرا رہے تھے ۔ اس کی گواہی وہاں پر موجود دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی دی ہے ۔ گویا کہ آپ سَیِّدُنَا شیخ سعدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے اس شعر کے مصداق تھے :
یادداری کہ وقتِ زادن تو ہمہ خَنداں بدند توگِریاں آنچناں زی کہ وقت مُردن تو ہَمہ گِریاں شَوند توخَنداں