Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
50 - 85
بھی موجود رہتے۔حاضری رجسٹر بھی اس بات کا گواہ ہے کہ پورے مہینے میں شاید دو چار دن اپنے اجارے کے مقررہ وقت پر(یعنی 4:00بجے) تشریف لے گئے ہوں۔
    مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جب باب المدینہ(کراچی )کے دار الافتاء قطب ِمدینہ خضریٰ مسجد ڈرگ کالونی کے دورے پر تھے ۔تووہاں کے مفتی صاحب مدظلہ العالی نے آپ سے استفسار کیاکہ کس بات نے آپ کو وقت کا اس قدر پابند بنا دیاہے ؟تو مفتئ دعوت اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مختصر اور جامع جواب ارشاد فرمایا''احساسِ ذمہ داری نے (مجھے وقت کا پابندبنا دیا)۔''
 (اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
اندازِ تدریس :
    مفتئ دعوتِ اسلامی الحاج محمد فاروق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بہت سہل انداز میں طلبہ کی نفسیات کے مطابق سبق پڑھاتے اور سوالات پوچھنے والوں کی مکمل تشفّی فرماتے۔ تفسیرِ جلالین پڑھانے کاخاص تجربہ رکھتے تھے ۔تقریباًچار ماہ شریعت کورس بھی پڑھایا جس میں دعوتِ اسلامی کے مرکزی مجلس ِشوریٰ کے نگران،بعض اراکینِ شوریٰ، پاکستان انتظامی کابینہ کے اراکین اور کئی مجالس کے ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی مثلاًٹیچر،تاجر، ملازمت پیشہ ،اسکول وکالج کے طلبہ وغیرہ شرکت کرتے ۔ابتداء ً ''نصابِ شریعت''سے عقائد کے بارے میں درس ہوتا ، پھر شرکاء اس درس کے متعلق سوالات کرتے اور مفتی صاحب انتہائی آسان وعام فہم
Flag Counter