زیارت نہیں ہو رہی ، شاید پہلے تشریف لا چکے ہوں گے یاہو سکتاہے تاخیر ہو گئی ہو، اسی دوران میں نے اپنے پاس سے گزرنے والے رکشے میں مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ میں نے سوچا کہ مفتی صاحب نے شاید یہ محسوس کیا ہوگا کہ کہیں پہنچنے میں تاخیر نہ ہو جائے اس لیے رکشہ میں تشریف لائے کیونکہ آپ اکثر پیدل تشریف لاتے۔ مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کیونکہ آپ کی پابندی سے میں نے اندازہ لگا لیا کہ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا تقوی انہیں رخصت پر عمل کی اجازت نہیں دیتا حالانکہ ہماری ''مجلس''میں جن اسلامی بھائیوں کااجارہ 8:00بجے کا ہوتا ہے،ان کو0 9:0 بجے تک رخصت ہوتی ہے،اگر وہ اپنا وقت آخر میں دے دیں ان کا یہ وقت تاخیرمیں شمار نہیں ہوتا۔نیز مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی پابندی کو دیکھ کر میرا یہ ذہن بنا کہ یہ وقت سے پہلے اس لیے تشریف لاتے ہیں تاکہ وقت سے پہلے مکتب کھل جائے اور اسلامی بھائیوں کا کچھ وقت بھی فارغ نہ گزرے۔اس کے علاوہ دیگرتنظیمی معمولات میں بھی وقت کی پابندی مثالی تھی۔