| مفتی دعوتِ اسلامی |
(۱۵) نیز نافرمان اولاد کو فرماں بردار بنانے کے لیے تاحصولِ مراد نمازِ فجر کے بعد آسمان کی طرف رخ کر کے'' یَاشَھِیْدُ'' ۱ ۲ بار پڑھیں (اوّل وآخر، ایک بار درود شریف)۔
مدنی التجا: نافرمانوں کو فرماں بردار بنانے کے لیے اَور اد شروع کرنے سے قبل سیدنا امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنِ کے ایصال ثواب کے لیے25روپے کی دینی کتابیں تقسیم کر دیں ۔
وقت کی پابندی :
تدریس کا معاملہ ہویا دارالافتاء کا، مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہمیشہ وقت کی پابندی فرماتے رہے اور کبھی بلاضرورت چھٹی نہیں کرتے تھے بلکہ جامعۃ المدینۃ کنزالایمان میں توکم وبیش دوسالہ تدریسی دور میں ان کی ایک بھی چھٹی نہیں ہوئی ۔نمازِ فجر کے بعد وقت کم ہونے کی وجہ سے ناشتہ بھی فجر سے پہلے کر لیا کرتے تھے تاکہ تاخیر نہ ہو ۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس، المد ینۃ العلمیۃ اور تخصص فی الفقہ کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ
'' میں نے قبلہ مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو ہمیشہ وقت کا پابند پایا ہے،مجلسِ افتاء کے مَکْتَبْ میں ان کا وقت صبح 8:00بجے ،شروع ہوتاتھالیکن یہ جب بھی باب المدینہ (کراچی)میں ہوتے تو ہمیشہ وقت سے پہلے تشریف لے آتے اورمجلس افتاء کامکتب خود ہی کھولتے تھے(حالانکہ یہ ان کی ذمہ داری نہ تھی )۔اس بات کے گواہ پہلی منزل کے خادم اور دیگر اسلامی بھائی بھی ہیں۔مجھے اس بات کا مشاہدہ کافی مہینوں سے ہے اس لیے کہ مجھے روزانہ صبح کم وبیش7:50 پر کہیں جانا ہوتاتھا اور تقریباًروزانہ زِیارت کاشرف حاصل ہوتا اسی (یعنی ان کی زندگی کی آخری)جمعرات کی بات ہے کہ میں حسب معمول 7:50پر جب باہر نکلا تو سوچ ہی رہا تھاکہ آج مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی