Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
39 - 85
بھی راہنمائی فرما دیتے ۔''
    مکتب مجلس افتاء وتحقیقاتِ شرعیہ میں خدمت پر مامور اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ مکتب میں کمپیوٹر کی میزیں رکھنے کا معاملہ درپیش تھا ۔ مجھ سے پیمائش میں بھول ہوگئی اور نتیجۃً لائی جانے والی میزیں وہاں پوری نہ آرہی تھیں ۔ کوئی اور ہوتا تو شاید میری خوب خبر لیتا مگر مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے قربان! آپ نے مجھے اس بارے میں ذرا بھی نہیں ڈانٹا بلکہ نہایت نرمی کے ساتھ مجھے میری غلطی کی طرف مُتَوَجِّہ کیا ۔
 (اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
کھانے میں عیب نہ نکالنا :
        مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے گھر والوں کا کچھ اس طرح بیان ہے کہ ان کو جو کھانا پیش کیاجاتا یہ شکوہ کئے بغیر کھالیتے ۔کئی بارایسا ہوا کہ ان کو کھانا پیش کیا گیااور اس میں نمک نہ تھاتوبھی یہ ایک لفظ نہ بولے اوریونہی کھانا تَنَاوُل فرما لیا۔
 (اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
کفایت شعاری :
     اپنی الماری میں صرف چار جوڑے رکھتے، ماہِ ربیعُ النُور میں نئے کپڑے سلواتے تو پرانے کسی کو دے ديتے۔انتقال سے کچھ عرصہ قبل جب پنجاب تشریف لے گئے تو اپنے تمام جوڑے ساتھ لے گئے اور تقسیم کر دیئے تھے۔
 (اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
Flag Counter