Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
38 - 85
ہرکام میں نرمی :
    مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی والدہ محترمہ کا بیان ہے کہ ہم نے ان کو کبھی غصّہ کرتے نہیں دیکھا،نہ بہن ،بھائیوں پر، نہ اپنی بچی کی امّی پر غصّہ کرتے، ہمیشہ نرمی سے گفتگو فرماتے تھے۔
    مکتب ِ مجلس ِ افتاء میں ان کی رفاقت میں سنتوں کی خدمت کرنے والے ایک مفتی صاحب مدظلہ العالی کا بیان ہے کہ
    ''مفتی دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں پر کمال شفقت فرماتے اور ہر دم خير خواہی پيش نظر ہوتی ،تکلف نام کی کوئی چيز نہ تھی ۔مجھ سے کبھی يہ نہيں فرمايا':' يہ کام کيوں نہيں کيا '' اور مجھے کبھی بھی نہيں ڈانٹا اور نہ ہی کسی کو ڈانٹتے ديکھا۔
مجلس افتاء ہی کے ایک مفتی صاحب مدظلہ العالی کا بیان ہے کہ
    '' جب میں تخصص فی الفقہ سالِ دوم میں تھا مجھے مفتی صاحب کے ماتحت ''دارالافتاء نورُالعرفان ''میں 18اگست 2003ء سے ۱۹جون ۲۰۰۴ء تک فتویٰ نویسی کی سعادت حاصل ہوئی ۔مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بہت مُشْفِق تھے جب بھی فتویٰ ان کی خدمت میں پیش کرتا تو وہ میری تربیت کے لئے اس پر اشکالات وَارِد کرکے ان کے جوابات طلب کرتے۔ پھر میں ان کے جوابات دے دیتا تو بے حد خوش ہوتے اور اگر ناکام رہتا تو نرمی کے ساتھ خود جواب ارشاد فرما دیتے اور اگر فتویٰ میں تبدیلی کرنا ہوتی تو
Flag Counter