Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
40 - 85
سادگی :
    مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی والدہ محترمہ کا بیان ہے کہ انہوں نے حاجی فاروق (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ) سے دریافت فرمایاکہ گھر میں آپ کے رہنے کا جو حصّہ ہے وہاں رنگ وروغن کروا دوں؟ تو عرض کی '' نہیں!مجھے صرف وضو خانہ بنوادیجئے۔''
    اپنی شادی کے موقع پریہ مُصِر تھے کہ ان کی زوجہ کو شادی میں جہیز نہ دیا جائے مگر لڑکی کے گھر والوں نے جہیز دیا ۔ آپ نے مجبورًا لے تو لیا مگر انہیں جہیز سے بھرے ہوئے گھر میں لطف نہ آتا تھا اور بار بار اپنی بچی کی امی سے یہ اصرارکیا کرتے کہ اس کو بیچ دیں،ہمارا گھر بالکل سادہ ہونا چاہیے۔
 (اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
ثوابِ جاریّہ کے متمنی :
    ایک بار ان کی ہمشیرہ کتابوں کی الماری صاف کر رہی تھیں توانہیں ایک پرچی ملی جس پر لکھا تھاــ''میرے مرنے کے بعد تمام کتابیں دعوتِ اسلامی کے ''جامعۃالمدینہ'' کودے دی جائيں۔''پھر کچھ عرصے بعد خود ہی یہ کتابیں لے گئے اور دارالافتاء میں رکھوا دیں۔
 (اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
ثوابِ آخرت کے حریص :
    ایک مرتبہ امیرِاہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری مدظلہ العالی تحریری کام کے سلسلے میں بیرونِ ملک تھے ۔ اس دوران مفتئ دعوتِ اسلامی حاجی محمد
Flag Counter