Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
37 - 85
نصیب ہوتا تو آپ بارگاہِ مرشدمیں حاضری کے آداب کو ضرور مدِّنظر رکھا کرتے ، مثلاً دوزانو ہوکر بیٹھتے ، اس دوران کوئی وظیفہ نہ پڑھتے ، بلااجازتِ مرشد وہاں سے رخصت نہ ہوتے، وغیرھا۔ مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے مرشد ِ کامل مدظلہ العالی کے دونوں شہزادوں سے بھی بے حد محبت کرتے تھے ۔ حتی کہ جب کبھی کسی شہزادے کو آتا ہوا دیکھتے تو احتراماً کھڑے ہوجایا کرتے حالانکہ آپ بڑے شہزادے حضرت مولانا ابو اُسید الحاج احمد عُبَیْدِ رضا عطاری مدنی سلمہ الغنی کے استاذ بھی تھے ۔
 (اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
صبر کی عادت :
    شیخِ طریقت،امیرِاہلِسنت بانیئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ میں نے کبھی بھی ان کے منہ سے یہ نہیں سنا کہ میرے جسم میں درد ہورہا ہے ، یا مجھے بخار ہے ،یا میرا سربھاری ہورہا ہے ۔
    مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے گھر والوں کا تحریری بیان ہے کہ حاجی فاروق بھائی کی طبیعت میں بہت صبر تھا۔ان کی اتنی پیاری عادت تھی کہ یہ یوں نہیں بتاتے تھے کہ آج میرے سر میں درد ہے یا مجھے بخار ہے، اکثر ان کے چہرے کی تھکاوٹ دیکھ کر ہم پوچھتے تھے تو معلوم ہوتا تھا کہ ان کو فلاں تکلیف ہے ۔
 (اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
Flag Counter