Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
33 - 85
علیہ کے مزار پر حاضِری دینے جائیں گے۔ چُنانچِہ بعدِ نمازِ فجر ہم کا رمیں بیٹھ کر جارہے تھے ۔حاجی فارو ق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ر میں اگلی نشست پر تشریف فرماتھے جبکہ میں پچھلی سیٹ پر تھا ۔ اچانک میری نظر سائیڈ گلاس (Side Glass)پرپڑی تو میں نے دیکھا کہ فاروق بھائی کی نگاہیں بالکل جھکی ہوئی تھیں ،ہم اسوقت سپر ہائی ويسے گزر رہے تھے اور دائیں بائیں بالکل سنسان علاقہ تھا اور بد نگاہی کا خدشہ بھی نہ تھا لیکن آپ کی احتیاط کہ اس مرحلے پربھی نگاہیں جھکی ہوئی تھیں۔ ''
    اسی اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ ''میری شادی کی تقریب میں الحمد للہ عزوجل مفتی محمد فارو ق عطاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بھی شرکت فرمائی تھی ۔ جب صبح فجر میں میری ان سے ملاقات ہوئی تو میں نے دل میں سوچا کہ فاروق بھائی رات کی تقریب کے بارے میں کوئی رسمی گفتگو فرمائیں گے۔ لیکن انہوں نے کوئی سُوال نہ کیا بلکہ نماز کے بعد گھر آتے ہوئے بھی میں نے ہی گفتگو کا سلسلہ شرو ع کیا، یقینا مفتی صاحِب کا زَبان کا قفلِ مدینہ مثالی تھا۔''
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے ایک رُکن کا بیان ہے کہ
    ''مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ہمراہی میں ہِند کے سفر کا اتفاق ہوا ۔ سفرِہندکے دوران بارہا دیکھا کہ اگر کبھی کسی گاڑی میں سوارہوکر کہیں جانا پڑتا تو مفتی فاروق صاحب رحمۃ اللہ علیہ گاڑی میں سوار ہوتے ہی اپنی آنکھیں بند فرمالیا کرتے تھے ۔

Flag Counter