Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
24 - 85
کوئی مسئلہ پوچھا جاتا تو مسئلہ بیان فرماکر کہتے کہ مزید معلومات کا جذبہ بڑھانے کیلئے مَدَنی قافلہ میں سفرکیجئے۔  نئے پرانے سب اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے کی دعوت دیا کرتے تھے۔ مدنی مشوروں میں بھی اکثر یہ شعرسنایا کرتے۔
فنا اتنا تو ہو جاؤں میں قافلے کی تیاری میں 

جو مجھ کو دیکھ لے وہ قافلے کے لیے تیار ہو جائے
گلشنِ اقبال باب المدینہ( کراچی )ہی کے ایک ذمہ داراسلامی بھائی کا بیان ہے :
    ''بابُ المدینہ کے اکثر اسلامی بھائیوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ۱۲ ربیع النور شریف باب المدینہ(کراچی) ہی میں گزاریں۔مگرمفتی محمد فاروق عطاری علیہ رحمۃ اللہ الباری اس د ن بھی مدنی قافلے کی ترکیب بنایا کرتے۔ایک مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ خود رات ہی کو مدنی قافلے میں شہداد پور (بابُ الاسلام سندھ )چلے گئے اور وہاں جا کر شب ِ ولادتِ مبارَکہ کے اجتماعِ میلادمیں شرکت کی اور ہمیں جُلوس والے دن صبح بعد ِفجرآنے کا کہا ۔ کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ باب المدینہ (کراچی )میں ہونے والے اجتماعِ میلاد میں ساری رات گزارکر بعدِفجر مدنی قافلے میں سفر کیااور شہداد پور میں دیگر شرکائے مدنی قافلہ کے ساتھ مدنی جلوس میں شرکت کروائی۔پھر اس مدنی قافلے میں شرکاء کو عیدی میں دیدارِ رسول (صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ) مانگنے کا ذِہن دیتے،اور یہی ذہن عید الفطرکی چاند رات یاعید کے دن سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلے میں دیا کرتے۔
 (اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
Flag Counter