ایک مرتبہ ان کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے بین الاقوامی اجتماع سے 30 دن کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنا نصیب ہوا ۔اجتماع کے اختتام پر شدید بارش ہوئی اور ہر طرف کیچڑ نظر آرہی تھی ۔ اتفاق دیکھئے کہ مدنی قافلے کے دیگر شرکاء سے ہماری ملاقات نہ ہوپائی ۔ انہوں نے مجھے ساتھ لیا اور چلنا شروع کردیا ۔ میں پریشان تھا کہ دیگر شرکائے قافلہ سے ہماری ملاقات کیونکر ہو پائے گی۔اس لئے میں نے گمان کیا کہ شاید ہم سفر نہ کر پائیں مگر مفتی فاروق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرمانے لگے کہ اپنا تو ذہن بنتاہے کہ ایک دفعہ 30 دن کے سفر کے ارادے سے نکل آئے ہیں تو اگر۳۰ دن ایک ہی مسجدمیں بھی گزارنے پڑیں تو گزارلوں گا مگر ۳۰ دن سے پہلے گھر نہیں جاؤں گا ۔ بہرحال پھر قافلے والے مل گئے اور یوں ہم مدنی قافلے میں سفر کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔