Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
22 - 85
    آپ کے گھر کے قریب رہائش پذیر اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ آپ مَدَنی قافلوں میں سفر کے شُرو ع سے عادی تھے۔بہت پہلے کی بات ہے کہ ایک مرتبہ مَدَنی قافِلہ تیّار نہ ہوسکا کیونکہ مقرَّرہ وقت پر اسلامی بھائی نہ پہنچ پائے تو مفتی فارو ق مدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی مجھے تنہاہی لیکر مدنی قافلے میں سفر کرنے کیلئے تیار ہوگئے اور ہم دونوں اسلامی بھائی قافلے کے لئے روانہ ہوگئے ۔
    گلشن ِ اقبال باب المدینہ (کراچی )کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کا تحریری بیان کچھ اس طرح سے ہے کہ
    میرا مشاہدہ ہے کہ مفتی فاروق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ طالب علمی کے دور میں بھی ہرماہ مدنی قافلے میں سفرکیا کرتے تھے حالانکہ اس دور میں ہر دوسرے ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترکیب ہوا کرتی تھی۔
    الحمدللہ عزوجل ! مجھے بھی ان کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی سعادت ملی ۔ یہ مدنی قافلے کے جَدْوَلْ پر بہت پابندی سے عمل کیا کرتے تھے ۔ یہ اپنے عمل سے دوسروں کو عمل کی ترغیب دیتے تھے چنانچہ جب یہ خود جدول پر عمل کرتے تھے دیگر شرکائے قافلہ بھی جدول پر خوش دلی سے عمل کیا کرتے تھے ۔ یہ شرکائے قافلہ کی خود خدمت بھی کرتے اور تربیت بھی کیا کرتے تھے۔
    اس دوران جب بھی بازار سے روٹی ،چینی یا کوئی اور سامان منگواتے تو کسی نہ کسی بابَرَکت نسبت سے منگواتے ،مثلاً غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی نسبت سے گیارہ روٹیاں
Flag Counter