Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
21 - 85
     رَمضان المُبارک میں معتکفین کے ساتھ وقت گزارنے کا سلسلہ ہوتا تھا۔ اس میں مفتیئ دعوتِ اسلامی مختلف ذیلی حلقوں کی جُدا جُدامسجِدو ں کیلئے وقت دیا کرتے اور وہاں تشریف لیجاکر سنّتوں بھرے بیانات فرماتے اورذکر ودُعاء کرواتے ۔ معتکفین اور وہاں کے اسلامی بھائیوں کی یہ خواہش ہوتی کہ آج رات فارو ق بھائی ہمارے حلقے میں آئیں۔ ہمارے علاقے میں انفرادی کوشش کے لئے جتنا مفتی فاروق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیدل چلے ہیں شایدہی کوئی اُتنا چلا ہو۔جن دنوں آپ کے پاس موٹر سائیکل نہیں تھی اور آپ عَلاقائی نگران ہوا کرتے تھے تو آپ پیدل ہی آمد و ر فت کرتے اور موٹر سائیکل والوں کے مقابلے میں پورے وقت پر آجایا کرتے۔ واقعی!آپ کا مدنی کام کرنے کاانداز انتہائی قابل رشک تھا ۔''
 (اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر :
        مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں سے بڑی محبت تھی چُنانچِہ اس کی ایک جھلک ملاحظہ ہو :
    محرم الحرام ۱۴۲۷ھ کے مقدّس ماہ میں پاکستان کے تقریباً تمام جامِعات میں تشریف لے گئے اور واپسی پر بابُ الاسلام (سندھ،صوبائی مشاورت )کے نگران (جو رُکنِ شوریٰ بھی ہیں ان)کو فون کیا کہ میں فُلاں دن آرہا ہوں میرا مدنی قافِلہ نہ رہ جائے لہٰذا! مَدَنی قافِلہ اگر مجھے تیار مل جائے تو میں اس میں سفر کر سکوں گا۔
Flag Counter