| مفتی دعوتِ اسلامی |
ہوگئے کہ کہیں ان کو سردی نہ لگ جائے اور اشاروں کنایوں میں غسل کا مقصد پوچھا تو کچھ اس طرح سے فرمایا : مجھے غسل کی کوئی شرعی حاجت نہ تھی ،یہ نفس تنگ کرتا رہتا ہے اس لئے ٹھنڈے پانی سے غسل کیا ہے ٭ہمارا حسنِ ظن ہے کہ اگریہ مزیدکچھ عرصہ ہمارے علاقے میں رہ جاتے تو وہاں عماموں کی مزید بہاریں آجاتیں ۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مدظلہ العالی کا تحریری بیان ہے کہ ''ان کے ساتھ سفرِ ہند انتہائی یادگار سفر رہا۔ان کی موجودگی جہاں شرعی رہنمائی کا باعث تھی وہیں مدنی انعامات پر اُبھارنے والی بھی تھی۔ اس دوران قرآنِ پاک کی کثرت سے تلاوت اور تہجُّدمیں اُٹھنے کا معمول رہا اور صدائے مدینہ کا ایسا معمول دیکھا جس کی مثال پیش کرنا مشکل ہے ۔ جہاں کسی تنظیمی اور شرعی رَہنمائی کی حاجت ہوتی فوراً حل ارشاد فرمادیتے،دورانِ سفرآنکھوں کا قفل مدینہ ایسا مثالی تھا کہ ان کی نگاہوں کو اکثر جھکا ہوا ہی دیکھا گیا۔''
گلشنِ اقبال کے ذمّہ د ا ر کے تأثُّرا ت :
آپ کے علاقے گلشنِ اقبال (بابُ المدینہ کراچی ) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے ، '' جن دنوں میری کچھ تنظیمی ذِمّہ داریاں بڑھائی گئی تھیں توان دنوں حاجی فارو ق بھائی میری حوصلہ افزائی کیلئے میرے ساتھ ساتھ مختلف ذَیلی حلقوں میں نماز فجر ادا کرتے ، اور ہم مل جُل کرنئے نئے اسلامی بھائیوں سے ملتے اور اِنفرادی کوشِش کرتے۔