Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
19 - 85
 ٭ یہ بلاناغہ صدائے مدینہ لگایا کرتے تھے اور اپنی رِہائش گاہ واقِع پٹیل پاڑا سے بلال مسجد یا غوثیہ مسجد(لسبیلہ چوک) تک صدائے مدینہ لگاتے ہوئے آیا کرتے تھے ۔ ٭ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت فرماتے ٭مدرسۃُ المدینہ برائے بالِغان پڑھاتے تھے٭ ایک مرتبہ ہمارے سامنے اندرونِ سندھ سے آنے والے50 سے60 کفار'اِن کے ہاتھ پر مسلمان ہوئے٭ ان کی ترغیب پر متعدَّد اسلامی بھائیوں نے اپنے بچوں کو حافظِ قرآن بنایا ٭ اس علاقے میں بعض نوجوان زَبان کی تیزی کی وجہ سے کفرِیہّ کَلِمات بھی بول جاتے تھے ، آپ نے ان پر اِنفرادی کوشش کی اورتجدیدِ ایمان کے بارے میں ان کا ذِہن بنایا تو وہ تائب ہوگئے اور زبان کی احتیاط کرنے والے بن گئے ٭جتنا عرصہ ہمارے علاقے میں رہے ، کبھی اپنی ذات کے لئے کسی سے سُوال نہیں کیا ٭ہم نے انہیں کبھی فضول گفتگو کرتے نہیں دیکھا٭بہت مِلَنْسَار تھے٭ کبھی مُتَکَبِّرَانہ انداز میں گفتگو کرتے نہیں دیکھا نہ درس نظامی سے پہلے نہ بعد میں٭اِیثار کا جذبہ اتنا تھا کہ ایک مرتبہ سنّتوں بھرے بین الاقوامی اجتماع میں تمام اسلامی بھائیوں کو شامیانے کے اندردَریوں پرسُلایا ، صبح جب اسلامی بھائی بیدار ہوئے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ فاروق بھائی شامیانے سے باہر کھُلے آسمان تلے زمین ہی پر سوئے ہوئے ہیں اور ان کے کپڑوں پر مٹّی لگی ہوئی ہے ٭ ایک مرتبہ ہم نے ان کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کیا ۔ دسمبر کی شدید سرد رات میں ہم نے دیکھا کہ رات تین بجے کے لگ بھگ فاروق بھائی غسل کر کے آرہے ہیں ، اس پر اسلامی بھائی فکر مند