Brailvi Books

مفتی دعوتِ اسلامی
18 - 85
فرماتے رہے،آہ! اب ہم اپنے مشوروں میں (شرعی راہنمائی کے لئے)ہاتھوں ہاتھ کس کی طرف رجوع کریں گے کہ اراکینِ شوریٰ گھنٹوں کسی اہم معاملے پر بحث کرتے اور جب کسی نکتے کوطے کرنے کی پوزیشن میں آتے تو مفتی صاحب کی طر ف رجوع کرتے ان کی ''ہاں'' پر ہمارا فیصلہ موقوف ہوتا،اور جب کسی نکتہ پر اختِلاف ِرائے فرماتے توعقلی ونقلی دلائل سے قائل کرتے اور کبھی خود قائل ہو جاتے۔''
 (اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
تحصیل مشاورت کے نگران کے تأثُّرات:
    مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تنظیمی کارکردگی بھی مثالی تھی ۔ان کی مدنی تحصیل گلشنِ عطار کی مُشاورت کے نگران کابیان ہے کہ:
    ''مفتی محمدفاروق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جن دنوں عَلاقائی نگران تھے ان کی کارکردگی تنظیمی کامو ں میں بھی باقی سب نگران اسلامی بھائیوں سے بہتر تھی۔ ان کا کاردگی فارم بِن مانگے سب سے پہلے مل جاتاتھا۔
مفتئ دعوتِ اسلامی کی انفِرادی کوشِشیں :
    آپ پہلے پہل کنزالایمان مسجد کے قریبی علاقے پٹیل پاڑا میں رہائش پذیر رہے ۔ اِن کے علاقے (اعجاز کالونی ، لسبیلہ چوک )کے اسلامی بھائیوں کا بیان ہے کہ ٭''مفتئ دعوت اسلامی حاجی محمد فاروق عطاری علیہ رحمۃ اللہ الباری کی انفرادی کوشش سے کئی اسلامی بھائی نمازی بنے ، اپنے چہرے پر داڑھیاں سجالیں اور مدنی ماحول سے وابَستہ ہوگئے ۔
Flag Counter