مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 2000ء میں تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن بنے اور تادم حیات مجلس ِ شوریٰ میں شامل رہے ، اس کے ساتھ ساتھ آپ دعوتِ اسلامی کی مجلس تحقیقاتِ شَرْعِیَّہ ، مجلس ِ اِفتاء ، مجلسِ جامعات المدینہ، مجلس ِ اِجارہ ، مجلس مَدَنی مذاکرہ کے نگران اور مجلس مالیات ، مجلس برائے الیکٹرانک میڈیا ،مجلس مکتبۃ المدینہ، پاکستان انتظامی کابینہ ،باب المدینہ مشاورت کے رکن اور تخصص فی الفقہ(مفتی کورس )کے استاذ بھی تھے۔
نگرانِ شوریٰ کے تحریری تأثُّرات:
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے انتقال کے بعد نگرانِ شوریٰ مدظلہ العالی نے یہ تحریری بیان دیا کہ ''جس دن سے مرحوم نے رُکن ِشوری کی حیثیت سے مدنی مشورے میں شرکت فرمائی ہر دلعزیز اور محترم بن گئے۔آپ مدنی مشوروں میں وقت کی پابندی فرماتے۔ میں اپنا حال کیا بتاؤں کہ بطورِ نگران مشہور تو میں ہی رہا مگر دراصل مفتی صاحب ہی نگرانی