کی تربیت جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر(بابُ الاسلام سندھ )سے لی اور۱۵ شعبان،۱۴۲۱ھ بمطابق13 نومبر2001ء کوپہلا فتویٰ لکھا۔پہلے پہل تقریباًایک سال دارُ الافتاء اہلسنت ''جامع مسجد کنزُ الایمان''بابری چوک (گرومندر) باب المدینہ(کراچی)میں رہے، اور تقریباً 500 فتاویٰ لکھے۔ اس کے بعد تقریباًتین سال دارالافتاء نورالعرفان ''جامع مسجدسید معصوم شاہ بخاری علیہ رحمۃ اللہ الباری'' نزدپولیس چوکی، کھارادر،باب المدینہ(کراچی)میں رہے اور تقریباً2000 فتاویٰ لکھے۔ پھر تقریباً ۱۱ماہ ، مکتب مجلسِ افتاء (عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ)میں رہے ،یہاں آپ کے فتاوٰی کی تعداد 1500 ہے۔ اس طرح آپ کے فتاوٰی کی تعداد تقریباً 4000ہے ۔اس کے علاوہ تفسیرِ جلالین کاتقریباً 1200صفحات پر مشتمل عربی حاشیہ بھی لکھا اور تفسیرِ قرآن''صِراطُ الجنان '' کے چھ پاروں پر بھی کام مکمل کرچکے تھے ۔