Brailvi Books

مسواک شریف کے فضائل
9 - 20
 پیلا پن) ختم کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں ۔مسواک تَعَفُّن (یعنی بدبو)کو دفع(یعنی دور) اور منہ کے جراثیم کاخاتمہ کرتی ہے، جس سے انسان بے شمار اَمراض سے بچ سکتاہے ۔  
مِسواک کی دُعا
	بعض فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : مِسواک کے وَقت یہ دُعا پڑھے : 
اَللّٰهُمَّ بَيِّضْ بِهٖ اَسْنَانِيْ وَشُدَّ بِهٖ لِثَاتِيْ وَثَبِّتْ بِهٖ لِهَائِيْ وَبَارِكْ لِيْ فِيْهِ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔ ۱؎
اَللّٰهُمَّ طَهِّرْ فَمِيْ وَنَوِّرْ قَلْبِيْ وَطَهِّرْ بَدَنِیْ وَحَرِّمْ جَسَدِيْ عَلَى النَّارِ وَاَدْخِلْنِيْ بِرَحْمَتِكَ فِيْ عِبَادِكَ الصّٰالِحِيْنَ۔۲؎
مَدَ نی پھول:چاہیں تو دونوں دعائیں پڑھئے یا کوئی ایک دُعا پڑ ھ لیجئے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 ۱؎ ؎ ترجمہ: یعنیاے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ ! اس کے ذَرِیعے میرے دانتوں کو سفید، مسوڑھوں کو مضبوط اور حلق کو طاقتور فرمادے اور میرے لیے اس میں برکت عطا فرما ،اے سب مہربانوں سے بڑھ کر مہربان ۔(شَرْحُ الْمُہَذَّبِ لِلنَّوَوِی ج  ۱ص۲۸۳ مُلَخَّصاً)   
۲؎ترجمہ: یعنی اے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ میرے منہ کو صاف ستھرا، دل کو روشن، بدن کو پاک اور میرے جسم کو جہنَّم پر حرام فرما دے اور مجھے اپنی رَحمت سے اپنے نیک بندوں میں شامل فرما۔ (عمدۃُ القاری ج۵ ص۳۱ تَحتَ الحدیث۸۸۷)