۱؎ آپ بدری صحابی ہیں،حضرت ابو سعید خدری کے ماں شریکے بھائی انصاری ہیں،بیعت عقبہ اور غزوات میں شریک رہے ،پینسٹھ سال عمر پائی، ۲۳ھ تئیس میں وفات پائی ،آپ افضل صحابہ میں سے ہیں۔(مرقات)
۲؎ اس طرح کہ اس کے دل کو دنیا کی محبت اور غفلت سے محفوظ رکھتا ہے اگرچہ لاکھوں روپیہ کا مالک ہو مگر دل یار سے لگا رہتا ہے، یہ مطلب نہیں کہ اسے کبھی ا میر نہیں کرتا،حضرت سلیمان علیہ السلام اور عثمان غنی بڑے مالدار تھے مگر دنیا کی محبت سے محفوظ تھے وہ دنیا میں تھے دنیا ان میں نہ تھی۔
۳؎ یہاں بیمار سے اسسقایء کی بیماری والا مراد ہے اسے پانی سے بچایا جاتا ہے،اس کے پیٹ میں پانی نہیں پہنچنے دیا جاتا،یوں ہی اللہ تعالٰی مؤمن کے دل میں دنیا کی محبت نہیں پہنچنے دیتا،مؤمن کا دل تو صرف تجلی گاہ رب العالمین ہے۔