۱؎ ابوخلاد کے نام میں اختلاف ہے بعض نے فرمایا کہ ان کا نام عبدالرحمن ہے(الاصابہ)حق یہ ہے کہ ابوخلاد صحابی ہیں۔
۲؎ یعنی وہ دنیاوی باتیں کم کرتا ہے ذکر اللہ درود شریف وغیرہ اس میں داخل کہ خدا کرے ان سے زبان ہر وقت تر رہے۔
۳؎حکمت سے مراد علم باعمل ہے، بعض نے فرمایا شریعت و طریقت کا اجتماع حکمت ہے۔حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص چالیس دن اخلاص اختیار کرے تو اس کی زبان سے حکمت کے چشمے جاری ہوتے ہیں ان کی صحبت اکسیر ہے، رب تعالٰی فرماتا ہے:" وَکُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ حقیقت میں ایسا مسلمان نائب پیغمبر وارث رسول ہے۔(مرقات)