Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
67 - 4047
حدیث نمبر 67
روایت ہے انہیں سے کہ رسول اللہ  صلی اللہ  علیہ وسلم نے فرمایا جب تجھ میں چار خوبیاں ہوں تو تجھ پر حرج نہیں کہ دنیا تجھ سے الگ رہے  ۱؎ امانت کی حفاظت،بات کی سچائی،اچھی عادت،کھانے میں پاکدامنی۲؎ (احمد،بیہقی شعب ایمان)
شرح
۱؎ یعنی اگر یہ چار نعمتیں تجھے خدا عطا فرمادے مگر دنیا تیرے پاس زیادہ نہ ہو تو تو پرواہ نہ کر کہ وہ نعمتیں دنیا و مافیہا سے افضل ہیں بلکہ دنیا کی زیادتی کبھی ان نعمتوں کو نقصان بھی دیتی ہے لہذا اس صورت میں دنیا کی کمی ہی اچھی ہے۔

۲؎ جسے یہ توفیق مل جاوے ان شاء اﷲ تعالٰی وہ دنیا میں کسی کا محتاج نہیں رہتا،اچھی عادت والا ان شاءاللہ  بہت عزت پاتا ہے۔ جو اپنے حلق کو حرام کمائی سے اور زبان کو حرام بات سے محفوظ رکھے ان شاء اﷲ تعالٰی وہ بندہ مقبول الدعا ہوتا ہے،جو رب تعالٰی سے مانگتا ہے پالیتا ہے،تجربہ ہے اللہ  تعالٰی نصیب کرے۔صدق مقال اکل حلال عبادات کی اصل ہے ۔
Flag Counter