مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ اسے مرفوع کرتے ہیں، فرمایا جب مردہ مرجاتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں کہ کیا آگے بھیجا؟ اور انسان کہتے ہیں کہ کیا پیچھے چھوڑ گیا ۱؎ (بیہقی شعب الایمان)
شرح
۱؎ میت سے مراد ہے جو مرنے لگے یعنی مرتے وقت اس کے وارثین تو چھوڑے ہوئے مال کی فکر میں ہوتے ہیں کہ کیا چھوڑے جارہا ہے اور جو ملائکہ اس کی قبض روح وغیرہ کے لیے آتے ہیں وہ اس کے اعمال و عقائد کا حساب لگاتے ہیں کہ جیسے اس کے عمل ہوں ویسے ہی فرشتے،ایسے ہی نیک اعمال والے کو رحمت کے فرشتے لیتے ہیں بدکار کو عذاب کے فرشتے۔